???? زکات کی ادائیگی کے لیے کسی مسلمان مستحق کو مالک بنانا ضروری ہے، غیر مسلم کو زکات دینا جائز نہیں ہے، اس سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی، البتہ اگر غیر مسلم ضرورت مند ہو تو نفلی صدقات وغیرہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔
(مستفاد: فتاوی بنوریہ
???? "عن إبراهیم بن مهاجر قال: سألت إبراهیم عن الصدقة علی غیر أهل الإسلام، فقال: أما الزکاة فلا، وأما إن شاء رجل أن یتصدق فلا بأس"۔ (المصنف لابن أبي شیبة / ما قالوا في الصدقة یعطي منها أهل الذمة۶؍۵۱۳ رقم:۱۰۴۱۰) ????
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ کے پاس مالِ فے میں سے کوئی چیز آتی تو آپ سب سے پہلے انہیں عطا فرماتے جو (غلامی سے) آزاد کیے گئے ہوتے تھے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔
أوکماقال النبی ﷺ۔
(مشکوةشریف حدیث نمبر ٤٠٥٨ )
ناقل✍ہدایت اللہ قاسمی
خادم مدرسہ رشیدیہ ڈنگرا،گیا،بہار
HIDAYATULLAH
TEACHER MADARSA RASHIDIA DANGRA GAYA BIHAR INDIA
نــــوٹ:دیگر مسائل کی جانکاری کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں