آپ لوگ بخوبی جان رہے ہیں کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کا اثر پوری دنیا پر پڑا ہے۔ جو ادارے سب سے زیادہ متاثر ہونے ہیں، ان میں دینی مدارس بھی ہیں؛ کیونکہ رمضان المبارک میں ہی دینی مدارس کے سفراء اور محصلین چندہ فراہمی کا کام کرتے ہیں۔ اور انھی زکوۃ و صدقات اور امداد و عطیات کی رقوم سے مدارس کا نظام چلتا ہے اور غریب و نادار طلبہ علمی سفر طے کرتے ہیں۔ ان دینی مدارس کا ذریعہ آمدنی توکل علی اللہ اور عوام الناس کا مالی تعاون ہے، حکومت سے کسی طرح کا تعاون نہیں لیاجاتا۔ سارا انحصار اللہ کی نصرت و مدد اور اہل خیر حضرات کے قیمتی تعاون پر ہوتا ہے ـ
*مدرسہ نور الاسلام کنڈہ، پرتاپ گڑھ، یوپی* (ملحقہ دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ) ایک قدیم دینی ادارہ ہے جہاں (اطفال)نرسری سے لیکر عربی ششم تک کی مضبوط تعلیم ہوتی ہے۔ طلبہ کی مجموعی تعداد تقریباً سوا چھ سو ہے، جب کہ ہاسٹل میں مقیم طلبہ کی تعداد چارسو ہے، جن میں سے اکثر کی کفالت مدرسہ کرتا ہے۔ دیگر مدارس کی طرح اس وقت اس کا بھی مالی انتظام بہتر نہیں ہے۔ اس سال رمضان میں یہاں کےسفراء اور اساتذہ بھی وصولی کے لیے نہیں جاسکیں گے۔ اس لیے آپ تمام حضرات سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ مدرسے کا فیاضانہ تعاون فرماکر ممنون ومشکور فرمائیں ـ *یاد رہے کہ فرد کا خسارہ،ذاتی خسارہ شمار ہوتا ہے، جب کہ دینی مدارس کا خسارہ قوم وملت کے خسارے کی مانند ہے ـ اس لیے ہم سب کو اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ مدارس کسی طرح کے خسارے سے دوچار نہ ہوں ـ*
چوبیس سالہ تدریسی خدمات کے دوران پہلی بار حضرت مہتمم صاحب مدظلہ العالی نے مجھے اشارہ کیا کہ آپ کے قارئین اور اہل تعلق کا حلقہ چونکہ کافی وسیع ہے، اس لیے آپ اپنے تعلق والے سے خصوصی رابطہ کرکے تعاون کی درخواست کریں۔ اس لیے آپ حضرات قارئین سے یہ درخواست کی جارہی ہے ـ امید ہے کہ آپ حضرات مدرسہ نور الاسلام کنڈہ پرتاپ گڑھ کا بھرپور خیال رکھیں گے اور ہر طرح سے مالی تعاون فرماکر اجرجزیل کے مستحق ہوں گے ۔
و السلام
*محمد قمر الزماں ندوی*
استاد
مدرسہ نور الاسلام، موئی کلاں کنڈہ پرتاپ گڑھ، یوپی 230204
6393915491 9506600725 Bank Name - PANJAB NATIONAL BANK KUNDA PRATAPGARH (UP)